خانیوال(نمائندہ نوائے وقت )حکومت پنجاب نے ملک بھر میں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں جتنے دن چاہیں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کرسکتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے حساس اضلاع میں آٹھ ،نو اور دس محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو سونپنے کا فیصلہ
Aug 07, 2020