سرائے نورنگ(نامہ نگار)سماجی رُکن وامن فلاحی کمیٹی لکی مروت کے جنرل سیکرٹری فرمان اللہ قریشی آدمزئی نے کہاہے کہ ضلع لکی مروت کے نئے نام ضلع محمدیہ مروت یہاں مقیم شہریوں کے خوہشات اوررائے کے مطابق ہے اُس پرواویلا اورشورمچانابلاجوازہے، اُنہوں نے کہاکہ لکی مروت کے عوام صوبائی وزیر سماجی بہبودآبادی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی جانب سے ضلع لکی مروت کے نام کی تبدیل کرکے نئے نام ضلع ''محمدیہ لکی مروت''رکھنے کے فیصلے پرنہ صرف خوش ہے بلکہ اُن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روز یہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ضلع کے نئے نام کاکریڈٹ بھی سیف اللہ برادران اورصوبائی وزیرڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے سرکرلیااُنہوں نے کہاکہ صوبائی وزیربرائے سماجی بہبودآبادی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پچھلے دوسال کے عرصے میں جوترقیاتی منصوبے ضلع لکی مروت کے لئے منظورکئے مخالفین نے گزشتہ تیس سالوں میں وہی منصوبے لکی مروت کے لئے منظورنہیں کئے گئے اس کے علاوہ صوبائی وزیرنے ضلع لکی مروت کے غیرت مندمسلمانوں کے لئے ضلع لکی مروت کانام تبدیل کرکے نئے نام ضلع''محمدیہ مروت''رکھنے کی صوبائی حکومت کوتجویزدی جس پرمخالفین کے اوسان خطاہوگئے اورصوبائی وزیرکے خلاف پروپیگنڈوں پراُترآئے چونکہ ان سے مخالفین کی سیاست ہمیشہ کے لئے ڈاکٹرہشام انعام اللہ نے خاک میں ملادیا
ضلع لکی مروت کے نئے نام پرشورمچانابلاجوازہے
Aug 07, 2020