راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کورونا کی شدت میں کمی آنے پر عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور دکاندار بھی ایس او پیز کو اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے کورونا کی مرض کے پھیلاو میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے کی مصداق شہری ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال جاری رکھیں‘ بے احتیاطی سے یہ موذی بیماری دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے اور ہمارے پیاروں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس لیے سبھی کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کریں تا کہ اس بیماری کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے۔