سانحہ بیروت کے خطے پرگہرے اثرات مرتب ہونے کااندیشہ ہے،ساجدنقوی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بند ر گاہ پر ہونے والے دھماکے میں سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع ،ہزاروں شہریوں کے زخمی ہونے اورلاکھوں انسانوں کے بے گھرہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاسانحہ بیروت کے خطے پرگہرے اثرات مرتب ہونے کااندیشہ ہے،اگروہ حادثہ تھاتوبھی اوراگرصہیونی قوتوں کی کارستانی تھی توبھی، اعلیٰ سطحی تحقیقات وقت کاتقاضاہیں،مسلم اُمہ بیروت دھماکے سے صدمے اورتشویش میں مبتلاہیں۔

ای پیپر دی نیشن