سرکاری ملازمین نے عید کسمپرسی میں گزاری:اکرم جاوید 

Aug 07, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ایپکا وآل گورنمنٹ اتحاد ضلع شیخوپورہ کے صدر اکرم جاوید سرویا اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین نے عید جس کسمپرسی میں گزاری وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں عیدپر کسی طرح کا کوئی حکومتی ریلیف نہ ملنا بہت بڑی زیادتی ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیاں ماند رہیں اور حالات کے جبر کے تحت ملازمین کو عید گزارنا پڑی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن مسعود اختر، قاری عابد یعقوب رضوی، محمد اقبال بریار، عبدالغفار، احسن ذریاب، منیر عالم صدیقی، محمد شفیق مغل، چوہدری غلام مصطفی ورک، حافظ محمد احمد، ملک عبدالرحمن، رانا ظفر جمال، ظفر اقبال سلہریا، عبدالستار نیازی، عبدالرزاق وسیر، محمد عباس بھنگو، عدنان خان، حاجی قاسم حنیف، وقار عظیم، رانا ندیم افضل، عدنان خان ، محمد اشرف سرویا، غلام مصطفی ملک، غلام حسین ودیگر موجود تھے، اکرم جاوید سرویا اور حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا کہ جوں جوں مہنگائی بڑھ رہی ہے سرکاری ملازمین کے معاشی حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں۔ 

مزیدخبریں