ملتان،وہاڑی،میاں چنوں ( کرائم رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت ) ملتان،وہاڑی اورمیاں چنوںمیںخاتون سمیت 3 افراد کی نعشیں
برآمد۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق نشتر ہسپتال کے قریب معمر شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع تھانہ کینٹ پولیس کو دی ،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ،پولیس کے مطابق نعش نشئی کی تھی جو نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کے جسم پر کوئی نشانات نہ پائے گئے ہیں تاہم شناخت نہ ہوسکی ہے جس کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔وہاڑی سے نامہ نگارکے مطابق 48 پل کے قریب راجبا میں نامعلوم خاتون کی نعش ریسکیو 1122 کے جوانوں نے نکال کر پولیس کے حوالہ کر دی ہے ایس ایچ او صدر طفیل گجر کا کہنا ہے کے مرنے والی خاتون کی عمر 18 سے 20 سالہ معلوم ہوتی ہے نعش پرانی ہے اور بڑی نہر سے راجبا میں داخل ہوئی ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میاں چنوںسے نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقتکے مطابق میاں چنوں کے علاقہ تھانہ سٹی کی حدود بستی چمرنگ کے قریب سے نامعلو م شخص کی نعش برآمد ہوئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے بتایا مرنے والے شخص نشے کا عادی تھا،نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ملتان،وہاڑی اورمیاں چنوں میں خاتون سمیت 3 افراد کی نعشیں برآمد
Aug 07, 2020