ملتان(کرائم رپورٹر) تھانہ نیوملتان کے مختلف علاقوں منیر آباد، یو بلاک، ایس بلاک اور نیوملتان کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 5لاکھ کی جعلی ادویات برآمد کی گئی جن کو لیبل لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا.سرچ آپریشن کے دوران جعلی ادویات فروخت کرنے اور غیر قانونی عارضی رہائش پذیر افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران 02 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 52 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔