سبزی منڈی میں آپریشن مارکیٹ کمیٹی  کی درخواست پر کیا گیا:احمدبلال تارڑ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حافظ آباد احمد بلال تارڑ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مارکیٹ کمیٹی کی درخواست پر کیا گیا۔ سبزی منڈی میں سرکاری جگہ پر قبضہ کرکے وہاں سے لاکھوں روپے ہڑپ کیے جا رہے تھے جس سے سرکاری خزانے کو کئی سالوں سے نقصان پہنچ رہا تھا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے آپریشن کے بعد منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ عام آدمی کے لیے خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی صوبہ خاں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن