اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے 10رکنی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تشکیل دیدی۔ قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کو تشکیل نو کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی، شہزاد اکبر‘ اٹارنی جنرل کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ سیکرٹری قانون، جوائنٹ سیکرٹری آئی اے ون وزیر اعظم آفس بھی ارکان میں شامل ہیں۔ سیکرٹری قانون کمیٹی کے رکن اور بطور سیکرٹری فرائض سرانجام دیں گے۔
وزیراعظم نے 10رکنی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تشکیل دیدی
Aug 07, 2020