اسلام آ باد (خصوصی رپورٹر )جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کے عہدے کے معیاد میں مزید ایک سال کی توسیع دے دی،سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلز ار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا گیا تاہم جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کو مزید ایک سال کی توسیع دینے کی منظوری دی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز میں جسٹس راشدہ اسد، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ذوالفقار سانگی شامل ہیں ایک سال کی توسیع کیلئے معاملہ پارلیمانی ججز تعیناتی کمیٹی کو بھیج دیا گیا، تینوں ججز کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔
جسٹس گلزار کی زیر صدارت اجلاس ،سندھ ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کے عہدے کی معیاد میں مزید ایک سال توسیع
Aug 07, 2020