برطانیہ میں 10 لاکھ افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ

Aug 07, 2020 | 10:29

ویب ڈیسک

 بینک آف انگلینڈ نے سہ ماہی مانیٹری رپورٹ شائع کر دی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چند ماہ میں دس لاکھ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

بینک آف انگلینڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چند ماہ میں دس لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، بے روزگاری میں 3.9 فیصد سے 7.4فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی اس سال 9.5 فیصد نیچے جانے کا امکان ہے، برطانیہ کو گزشتہ کئی دھائیوں سے اتنی بے روزگاری اور معیشت سکڑنے کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا حال میں ہوا ہے۔

 ’برطانوی معیشت میں تین سو سال میں یہ سب سے بڑی کساد بازاری ہے، رواں برس جی ڈی پی گزشتہ برس کے مقابلے میں بیس فیصد کم رہے گی، کرونا وائرس بحران کے باعث بنک آف انگلینڈ نے شرح سود کو کم کر کے 0.1 فیصد کیا ہوا ہے‘۔

موجودہ شرح سود تاریخ کی کم تین سطح پر ہے۔

مزیدخبریں