جاپان اور برطانوی کمپنی آسٹرا زینیکا کے درمیان ویکسین پر معاہدہ متوقع

جاپان کی وزارت صحت اور برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے درمیان ایک تجرباتی کورونا وائرس ویکسین کی 10 کروڑ سے زائد خوراکوں کی فراہمی پر جلد ایک معاہدہ کی توقع کی جا رہی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ویکسین آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی مشترکہ طور پر تیار کررہی ہے۔ یہ ویکسین برازیل اور دیگر جگہوں پر کلینیکل ٹرائلز کے آخری مرحلے میں ہے۔آسٹرا زینیکا کا ستمبر کے آخر تک ویکسین کو عملی استعمال میں لانے کا ارادہ ہے جبکہ رواں ماہ جاپان میں کلینیکل ٹرائلز کے آغاز کا منصوبہ ہے۔ یہ ویکسین فی فرد ایک یا دو بار لگائی جائے گی۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے بھی ویکیسین کی تیاری میں کامیابی کی صورت میں جاپان میں 6 کروڑ افراد کے لئے ویکیسن کی خوراکیں سپلائی کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن