جاپان کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بنگلہ دیش کو 33کروڑ ڈالرقرضہ دے گا

Aug 07, 2020 | 16:57

ویب ڈیسک

 حکومت جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے، بنگلہ دیش کو 33 کروڑ ڈالر تک کے قرضے کی فراہمی پر اتفاق کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ نے ٹیلی کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے مل کر کام کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم آبے نے کہا کہ ان کا ملک بنگلہ دیش کی مدد جاری رکھے گا، تاکہ وہ پڑوسی ملک میانمار سے فرار ہو کر آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان، ان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی کوششوں میں بھی تعاون کرے گا۔ شیخ حسینہ نے روہنگیا مسلمانوں کی جلد از جلد میانمار واپسی کی اہمیت پر زور دیا اور جاپان کے تعاون پر اس کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں