منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ پرزور دیا ہے کہ آئندہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہت ذمہ دار ہیں اور انہوں نے بہت صبر کا مظاہرہ اور مختلف طبی ہدایات کی پاسداری کی۔