کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر محکمہ موسمیات نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں سیاسی موسم کو خراب نہ کیا تو کنٹو نمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے. سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدائت پر اس مرتبہ مسلم استوڈنٹس فیڈریشن کو نوجوانوں کو بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی میدان میں اتارا جارہا ہے۔ سندھ کے عوام کو ڈاکوں، قاتلوں اور بھتہ خوروں سے نجات دلانے والے مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سندھ کے عوام کی پہلی ترجیح بن چکے ہیں. مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی طرف سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار نامہ سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر کے کراچی دفتر میں داخل کرنے کے بعد پارٹی رہنماں اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما چوہدری طارق، ملک ریاض، سعید اللہ آفریدی، راجہ خلیق الزماں انصاری اور مسلم اسٹو ڈنٹس فیڈریشن(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل بھی اس موقع پر صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کے ہمراہ تھے۔ سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کو آگ، خون اور بھتوں سے نجات دلانے والے قائد میاں محمدنواز شریف کے نامزد امیدوار سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے.عوام اپنے صوبے کو امن کا تحفہ دینے والے ن لیگی کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے. محکمہ موسمیا ت نے سیاسی موسم خراب نہ کیا تو کنٹونمنٹ بورڈ کی سو فیصد نشستیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پاس ہونگی. سندھ کے عوام ہڑتالوں، قتل و غارت، اغوا برائے تاوان اور قبضوں سے نجات دلانے والے اپنے محسن میاں محمد نواز شریف کو چوتھی مرتبہ بھی پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی ضروری ہو گئی ہے۔