کراچی (نیوزرپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شیعہ تنظیموںامام بار گاہوں کے ٹرسٹی حضرات،اسکاوئٹس و جلوس پڑمٹ ہولڈرز نے شر کت کی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے صدر جعفر یہ الائنس پاکستان علامہ رضی جعفر نقوی کاکہنا تھا اس سال چودہ اگست محرم الحرام میں آرہی ہے اس لئے ایسے پروگرام نشر نہ ہو جس سے جذبات مجروح ہو ایام محرم میں میڈیا کی جانب سے نوحے مرثیے دیکھائے جاتے ہیں حسین کی قربانی محمد کے دین کے لیے قربانی ہے یہ واحد غم ہے جو ساری دنیا میں منایا جاتا ہے یہ عزاداری زندہ رہے گی نواسہ رسول بے جرم و خطا قتل ہوئے جس کی تعزیت ہم رہتی دنیا تک کرتے رہیں گے عزاداری میں کوئی ترمیم برداشت نہیں کرینگے ہم کسی پر اٹیک نہیں کرتے ہم کو اپنی زبانوں اور جذبات کو کنٹرول کرنا ہوگاتمام عزادارایس او پیز کی پابندی کریںچاہے وہ جلوس ہو ماتم ہو یا نماز ہو ایام عزا میں عزاداری اس طرح بنائے جس سے خدا راضی ہو جائے اس موقع پر شبر رضا کا کہناتھاسندھ کے اندر ابھی سے پولیس نے ہمارے لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے جو ایس او پیز طے ہوچکی ہے اس پر عمل کیا جائے ہم سندھ میں کسی پابندی کو برداشت نہیں کرینگے لاؤڈ اسپیکر کی پابندی قابل قبول نہیں ہے سندھ گورئمنٹ سے مطالبہ ہے کہ مجالس میں اس سے استشنی دیا جائے گورنر سندھ کو ہم بتا چکے ہیں کہ کسی قسم کی ترمیم کو برداشت نہیں کریں گے۔