جامعہ بنوریہ کے استاذ الحدیث  مولانا خواجہ محمد اسلام سپرد خاک

کراچی  (نیوز رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے استاذ الحدیث مولانا خواجہ محمد اسلام کو سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کے بعد جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں مہتمم مفتی نعمان نعیم کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب مہتمم بنوریہ مولانا فرحان نعیم ، ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری ، مولانا عبداللہ ہزاروی ، مولانا عزیز الرحمن عظیمی ، مولانا سیف اللہ جمیل، مولانا صابرالرحمن ،مولانا آفتاب الحق ،مولانا عبداللہ سمیت دیگر مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ دوسری نماز جنازہ جامعہ کے استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروں کی اقتدا میں فرنٹیئر کالونی کی جامع مسجد حقانی (سیڑھی بابا)میں ادا کی گئی جس میں جے یو آئی کے رہنما قاری محمد عثمان سمیت دیگر مذہبی ،سماجی اور سیاسی شخصیات ، علما وطلبا نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے قبر ستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن