راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ٹریفک ہیڈ کواٹر سمیت تمام خدمت مراکز میںڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قراردے دیا جس کے بعد وہ تمام لوگ جن کے پاس کرونا ویکسینیشن سر ٹیفیکیٹ نہیں وہ لائسنس سمیت کسی بھی سہولت کیلئے ٹریفک دفاتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے کہا کہ ٹریفک ہیڈ کواٹر اور خدمت مراکز میںجو پابندی عائد کی گئی ہے وہ صرف شہریوں کی بھلائی کیلئے ہے ۔