راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں ڈکیتی ،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی ، گاڑی اور موٹرسائیکلوںاوردیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے سٹریٹ کرائم کی واردات میں دو لڑکے موبائل فون پر تایا کی فوتگی کی اطلاع دینے میں مصروف شہری کا موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کوثنا اللہ رفیع نے بتایا کہ ضیاء الحق کالونی میں میرے گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی اور شادی کے پارچات چوری کرلئے گئے تھانہ ریس کورس کوشہزاد ممتاز حسین نے بتایا کہ پیپلز کالونی میں مدعی اپنے تایا کی فوتگی پر آیا اور اپنے موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک دو لڑکے آئے اور مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو محمد اسد نے بتایا کہ ڈبل روڈ پر مدعی فوڈ سٹریٹ جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار مجھ سے 20 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا تھانہ بنی کو محمد جنید اکرم نے بتایا کہ اعوان مارکیٹ میں میرے گھر کے کمرے سے میرا اور میرے دوست کے موبائل فون چوری کرلئے گئے۔