یکساں نصاب کے تحت لوگوں کو علم سکھایا جا رہا ہے، راجہ راشد حفیظ

Aug 07, 2021

 راولپنڈی (جنرل پورٹر) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکساں نصاب کے تحت لوگوں کو علم سکھایا جا رہا ہے جبکہ غیر رسمی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور ذمہ داران کو تربیت دے کر ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے پر بھی حکومت پوری توجہ دے رہی ہے، انہوں نے یہ بات سنگل کریکلم ٹریننگ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سیکریٹری لٹریسی پنجاب سمیرا صمد کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت نے برسراقتدار آتے ہیں شرح خواندگی کو با مقصد طریقے سے سو فیصد بنانے کیلئے جو عملی اقدامات شروع کئے اب ان کے نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ ہم انشاء اللہ آنے والے ماہ و سال میں مزید اصلاحات لائیں گے ۔

مزیدخبریں