چین، رواں سال دنیا کو کروناویکسین کی  2 ارب خوراکیں فراہم کرے گا:صدر شی

بیجنگ(اے پی پی)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے رواں سال دنیا کوکرونا ویکسین  کی 2 ارب خوراکیں فراہم کرنے کی کوششیں کرے گا اور عالمی سطح پر  ویکسین کی فراہمی کو فروغ دینے کے لییکوویکس پروگرام کے تحت  10 کروڑ ڈالر عطیہ کرے گا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز کرونا ویکسین پر بین الاقوامی تعاون سے متعلق فورم کے پہلے اجلاس کے دوران کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ یہ فورم دنیا بھر میں ویکسین کی منصفانہ رسائی کو مزید فروغ دے گا اورترقی پذیر ممالک کے درمیان نہ صرف یکجہتی کو فروغ دینے بلکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن