ماضی میں کسی نے غریبوں کا نہیں سوچا، 10ہزار نوجوانوں کو قرضہ دے چکے ،مراد سعید

Aug 07, 2021

اسلام آباد (آئی این پی)  وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی نے غریبوں کا نہیں سوچا،ہم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت 10ہزار نوجوانوں کو قرضہ دے چکے ہیں،ہر مہینے کامیابی کی نئی کہانیاں سامنے آرہی ہیں، پاکستان کا نوجوان اپنے پائوں پر کھڑا ہو رہا ہے، یہ ایک اچھا ماڈل ہے، دوسرے نوجوان بھی اس کو اپنائیں، ایک کامیاب نوجوان پورے گھر کی ترقی کا باعث بنتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ہم چالیس لاکھ لوگوں کو غربت سے نکالیں گے، ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے، 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو بھی قرضہ فراہم کیا جائے گا، لوگوں کو نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام میں شامل کیا جائے گا تا کہ غریب کو چھت مل سکے، تنخواہ دار طبقہ اپنا گھر بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کامیاب ہو گا تو پاکستان کامیاب ہو گا،ہم  پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی کمزوری نہیں اپنی طاقت بنائیں گے۔

مزیدخبریں