اسلام آباد ریسٹورانٹس ایسوسی ایشن کا انڈور ڈائننگ دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد ریسٹورانٹس ایسوسی ایشن نے ان ڈور ڈائننگ پر پابندی کے فیصلے پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے این سی او سی کو خط لکھ دیا ۔اسلام آباد ریسٹورانٹس ایسوسی ایشن نے این سی او سی پر زور دیا ہے کہ وہ انڈور ڈائننگ دوبارہ کھولے۔ این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر کو لکھے گئے خط میں اسلام آباد ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے این سی او سی سے انڈور ڈائننگ کی سہولت دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انڈسٹری کو مزید معاشی تباہی سے بچایا جا سکے۔ آئی آر اے نے 2اگست کو ملک بھر میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے انڈور ڈائننگ کی فوری بندش کے حوالے سے این سی او سی کے فیصلے پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔آئی آر اے کے مطابق  این سی او سی کی طرف سے ایک ایس او پی جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام ریستورانٹس کے عملے کی ویکسینیشن کی بنیاد پر انڈور ڈائننگ کی اجازت دی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن