رواں ماہ دوران چیکنگ384  مشکوک میٹر پکڑے گئے، ڈاکٹر محمد امجد خان 

Aug 07, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بھرپور اور بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے ،آپریشن، سرویلنس اور ایم اینڈ ٹی ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں بجلی چوری کے خاتمے کے لئے خصوصی چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان آئیسکو کی جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق رواں ماہ اگست میں دوران چیکنگ 384مشکوک میٹر پکڑے گئے جن میں 370میٹر سلو پائے گئے، 13میٹروں سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استعمال کی جارہی تھی جب کہ 1میٹرمیں سوراخ کر کے بجلی کی چوری جاری تھی۔ سلو میٹرز اور بجلی چوری میں شامل صارفین کو 2لاکھ سے زائد یونٹس چارج کیے گئے جبکہ 42لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروائی گئیں۔آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ ہم نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ بجلی چوری کے ناسور کا خاتمہ ریجن بھر سے ضرور کریں گے اور کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں