ڈیلٹا قسم امریکی لیبرمارکیٹ کی  بحالی کو سست کرسکتی ہے،میڈیا

Aug 07, 2021

واشنگٹن(شِنہوا)منیا پولس وفاقی ریزرو بینک کے صدر نیل کاشکاری نے حال ہی میں اشارہ دیا ہے کہ نوول کروناوائرس کی انتہائی متعدی ڈیلٹا قسم کے پھیلا سے امریکہ کی لیبرمارکیٹ کی بحالی سست ہوسکتی ہے۔سی بی ایس  پر نشر ہو نے والے انٹرویو میں کاشکاری نے کہا کہ ڈیلٹا قسم امریکی معیشت کیلئے "زیادہ تنبیہ پیدا" کررہی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت 70سے 90لاکھ امریکی کام نہیں کررہے کیونکہ وہ نوول کروناوائرس سے گھبرائے ہوئے ہیں۔کاشکاری نے کہا کہ لوگوں کی ڈیلٹا قسم بارے تشویش لیبرمارکیٹ کی کچھ بحالی کو  سست کرسکتی ہے اور اس لئے امریکی معاشی بحالی  طویل ہوگی۔انہوں نے لوگوں کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا تاکہ ڈیلٹا قسم پر قابو پایا اور معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

مزیدخبریں