ڑینگ ڑو(شِنہوا)چین کی نائب وزیراعظم سن چھون لان نے وبا سے متاثرہ ملک کے وسطی صوبے ہینان کے صدر مقام ڑینگ ڑو کا معائنہ کیا اور کوویڈ-19کے پھیلا کو روکنے کے لئے انسداد وبا کے اقدامات پر بروقت عملدرآمد کا حکم دیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی رکن، نائب وزیر اعظم سن نے اہم اہلکاروں کی بروقت تحقیقات کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ پر زور دیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں داخل وبا سے متاثرہ مریضوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔سن نے بدھ کے روز بیجنگ میں ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کے فورا بعد شہر کا دورہ کیا اس ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کوویڈ- 19 کے خلاف ریاستی کونسل کے روک تھام وکنٹرول کے مشترکہ میکنزم نے کیا تھا۔
چینی نائب وزیر اعظم کا وائرس سے متاثرہ ڑینگ ڑو شہر کا معائنہ
Aug 07, 2021