راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے مرمت کے تمام کام بروقت مکمل کئے جائیں اور مسافروں کو دی جانے والے تمام سہولیات چالو حالت میں ہونی چاہئیں روزانہ بڑی تعداد میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشی میٹرو بس سروس پر سفر کرتے ہیں جو کہ اس ٹرانسپورٹ سروس اور اس کی سہولیات پر انکے اعتماد کا اظہار ہے یہ بات انہوں نے نے صدر راولپنڈی میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی، ایم ڈی پی ایم اے مرزا نصیر عنایت، منیجر آپریشنز پی ایم اے رضوان عزیز،منیجر آپریشنز پنجاب میٹرو بس سسٹم شمائلہ محسن اور دیگر متعلقہ افراد افسران بھی شریک ہوئے۔