چین کے بڑے شہروں میں پاکستانی مینگو فیسٹیول،آن لائن فروخت جاری

 اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ)  ہانگ چھیاو امپورٹ کموڈیٹیز نمائش اور تجارتی مرکز کی جانب سے چین کے شہر شنگھائی اور سوزو میں پاکستانی مینگو فیسٹیول کا انعقاد  کیا گیا۔ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے تقریب میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان اعلی معیار کے آم اگاتا ہے جو 100 سے زائد ممالک کو برآمد کیے جاتے ہیں ۔ مٹی کے منفرد معیار، درجہ حرارت اور آموں کی کاشت کی پرانی تاریخ کے ساتھ پاکستانی آم رسیلے اور ان کی خاص خوشبو ہے۔ ہانگ چھیاو امپورٹ کموڈیٹیز نمائش اور تجارتی مرکز کے عہدیدار نے آم کی صنعت کی تازہ ترین ترقی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا آم پاکستانی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ سب سے مشہور اقسام میں سے ایک  چونسا آم ہے۔ یہ آم کی دیگر اقسام کے مقابلے میں  خوشبو دار ، زیادہ  میٹھا ، باریک فائبر، پتلی جلد اور اسکا سائز چھوٹا ہے۔ مینگو فیسٹیول میں مہیا کیے جانے والے 500 کلو گرام چونسا آم ملتان سے آتے ہیں۔ شنگھائی کے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا پاکستانی آم ایک خاص خوشبو کے ساتھ میٹھے اور  لیسدار ہوتے ہیں۔ پاکستانی آم آن لائن بھی فروخت ہوتے ہیں۔ صارفین خریداری کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کر سکتے ہیں اور آم ان کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے۔ ایونٹ کے دوران، تجارتی مذاکرات، لائیو سٹریمنگ بات چیت، ثقافتی فروغ اور دیگر سرگرمیوں جیسی سرگرمیاںبھی انجام دی گئیں، جنہوں نے چینی مارکیٹ میں پاکستانی آموں کی فروخت کی ٹھوس بنیاد رکھی۔حسین حیدر نے کہا آم کو اپنے پلیٹ فارم پر متعارف کروا کر، HQIICET نے ہماری دونوں قوموں اور ثقافتوں کو قریب لانے میں ایک انتہائی قابل تحسین کام کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ شنگھائی اور سوزو کی تقریبات میں ہمارے چینی دوست پاکستان کے اس خصوصی تحفے کا مزہ چکھیں گے اور ان سے لطف اندوز ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...