اہل خانہ سے ناراض خاتون نے زہر پی لیا،کرنٹ لگنے سے چرواہا پھینس سمیت ہلاک

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ اور قرب و جوار میں خاتون نے خودکشی کرلی، کرنٹ لگنے سے چرواہا اور بھینس ہلاک، ٹریفک حادثے میں ضعیف العمر خاتون چل بسیں،  تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے نظر محلہ رائیس کینال بازیگر پل کے قریب 11 ہزار بجلی کی تاروں کی زد میں آکر بھینس مرگئی جبکہ بھینس کو بچاتے ہوئے نوجوان چرواہا ندیم علی عمرانی بجلی کرنٹ لگنے کے باعث دم توڑگیا اطلاع پر علاقہ مکینوں نے پہنچ کر بھینس کو گندے نالے اور نوجوان کی لاش کو نکال لیا جس دوران متوفی نوجوان کی لاش پر ورثاء  روتے رہے، ورثاء کے مطابق نوجوان ندیم بھینسوں کو نہانے کے لیے رائیس کینال لے جارہا تھا کہ رائیس کینال بازیگر پل کے قریب واقعہ پیش آیا جس میں بھینس مرگئی جسے بچاتے ہوئے وہ بھی کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب متوفی نوجوان کی لاش گھر پہنچادی گئی جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ علاوہ ازیں مدیجی شہر میں گھر والوں سے ناراض شادی شدہ خاتون نیازان زوجہ علی بخش بروہی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثاء  کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج خاتون دم توڑگئیں جبکہ ضروری کارروائی کے بعد خودکشی کرنے والی خاتون کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی، اس موقع پر خودکشی کرنے والی خاتون کے بھائی جمیل بروہی نے بتایا کہ دو سال بہن نیازان کی شادی علی بخش بروہی سے ہوئی گھر والوں سے ناراض ہوکر انہوں نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل تاہم دوران علاج وہ دم توڑگئیں۔ جبکہ  خیرپور پل پر تیز رفتار دو موٹرسائیکلوں میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں گاؤں لال بخش بھٹی کا رہائشی نوجوان شوکت بھٹی اور ان کی ضعیف والدہ امام زادی بھٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں   علاقہ مکینوں نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج ضعیف خاتون دم توڑگئیں جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد دی گئی، اس موقع پر زخمی نوجوان نے بتایا کہ وہ خیرپور میرس سے اپنی والدہ کو لے کر موٹرسائیکل پر گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں سامنے آمنے والی موٹرسائیکل کا ان کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوئی  جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...