اوستہ محمد (نامہ نگار)کوئٹہ کراچی قاتل خونی شاہراہ نے مذید دو قیمتی جانیں نگل لیں ۔کیسکو ملازم عمران ایوب اورڈی ایس پی محمد یوسف کی اہلیہ موقعے پر جاںبحق ہوگئے۔ جبکہ ددو کم سن بچوں سمیت تین افرادشدید زخمی ہوئے حادثہ مستونگ کے قریب پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ جس کو کسی وقت آرسی ڈی شاہرہ بھی کہا جاتا ہے لیکن آئے روز حادثات جس کی وجہ سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں جس کی بدولت عوام میں آج یہ قاتل شاہراہ کے نام سے مشہور ہے اس قاتل شاہراہ نے ریٹائرڈ سپریڈنٹ انجینئر ایریگیشن محمد ایوب سمیجو کے جواں سالہ فرزند کیسکو اوستہ محمد کے ملازم محمد عمران سمیجو اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر کراچی سے کوئٹہ آرہے تھے مستونگ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں عمران ایوب اورڈی ایس پی کوئٹہ محمد یوسف سمیجو کی اہلیہ موقعہ پر جاںبحق جبکہ دوکم سن بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔