شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)تحصیل شجاع آباد میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی تنظیم نو کردی گئی ہے، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ نے دورہ شجاع آباد کے موقع پر منتخب عہدیداروں کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے اور نومنتخب تحصیل صدر غلام محی الدین قریشی، سینئر نائب صدر عابد حنیف خان، نائب صدور عمیر عباس بھٹہ اور مکی بلال بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد اظہر بخاری، جوائنٹ سیکرٹری محمد غوری، انفارمیشن سیکرٹری ذیشان قریشی منتخب ہوئے۔