ٹبہ سلطان پور میں وولٹیج کی کمی بیشی‘ قیمتی الیکٹرونکس اشیاء جلنے لگیں

Aug 07, 2021

  ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت) ٹبہ سلطان پورمیں واپڈا اہلکاروں کی نااہلی کے باعث بجلی کے انتہائی کم وولٹیج آنے لگے کم وولٹیج سے روزانہ صارفین کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرونکس کی اشیاء جلنے لگی ہیںجس کے باعث صارفین دوہری اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں صارفین نے واپڈا ٹبہ سلطان پور کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایک تو سخت گرمی پڑ رہی ہے اُوپر سے واپڈا اہلکار حکومتی اعلانات کی کھلم کھلا دھجیاں اُڑاتے ہوئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر نے کے ساتھ سارا سارادن کم وولٹیج دے رہے ہیں۔صارفین محمد سلیم ، عبدالوحید ، عمران ، محمد نعیم ، وسیم ، محمد ساجد اور دیگر نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں