قطب پور( نامہ نگار) عبدالرحمن کانجو رکن قومی اسمبلی ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن نے فاروق ہاشمی کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور حواری اتنے بوکھلا چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے سکریٹریٹ کو کورنا کا بہانا بنا کر سیل کردیا گیا مسلم لیگ نون کے کارکن اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے والے اب پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ میں میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرانے مقدمات میں بلا کر پریشررائز کرنا چاہتے ہیں نیب کو چینی ادویات۔آٹا چور نظر نہیں آتے عمران نیازی نے 3سال عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے ملک میں جان لیوا مہنگائی اور ہر قسم کا بحران پیدا کر کے غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا صنعتوں اور زراعت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہباز سعید طور زمان خان خٹک خواجہ عبیدچویدری تصدق محمد رفیق پاشاچوہدری اکرم نمبردار میاں شکیل شکاری اللہ بخش کانجو جنید ہاشمی و دیگر موجود تھے۔