اسلام آباد(کامرس ڈیسک)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جولائی کے مہینے میں 1949 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ نئی رجسٹریشن کے بعد کمپنیوں کی کل تعداد147,842ہو گئی ہے۔ اس ماہ تقریبا ً 99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں جبکہ 43فیصد کمپنیوں نے ایک ہی دن میں رجسٹریشن مکمل کی۔ جولائی میں 175کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹرڈ ہوئیں۔ جولائی میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 66 فیصد کمپنیاں پبلک لمیٹڈ، 31 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں جبکہ بقیہ تین فیصد پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش ادارے اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ شامل ہیں۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ کی حد 2.7 ارب روپے ہے۔ جولائی میں سب سے زیادہ کمپنیاں رئیل سٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 313ہے۔ تجارت کے شعبے میں میں279، انفرمیشن ٹیکنالوجی میں 243،خدمات میں 178،ا ی کامرس میں 117، فوڈ اینڈ بیوریج میں 76،ایجو کیشن میں 63، ٹیکسٹائل میں 57،کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ56، ادویہ سازی میں 52، انجینئرنگ میں 51، سیاحت میں 40، ہیلتھ کئیر میں 39، کان کنی میں38 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ اور مارکیٹ اینڈ ڈیلوپمنٹ 27، لاگنگ(کندہ کشی) اور بجلی کی پیداوار میں24، آٹو اینڈ الائیڈ اور فیول اینڈ انرجی میں 23، کیمیکل میں اور کمیونیکیشن میں 21، کیبلز اینڈ الیکٹرک گڈز 18، براڈ کاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ اور کاسمیٹک اینڈ ٹائلیرٹیز میں14، پیپر اینڈ بورڈاورسٹیل اینڈ الائیڈ میں13،جبکہ بقیہ 85کمپنیاں دیگر شعبوںمیں رجسٹر ہوئیں۔علاوہ ازیں اس ماہ 47نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریلیا،برموڈا، چین، ڈنمارک،جرمنی،آئرلینڈ،اٹلی،جنوبی کوریا،کویت،نیدر لینڈ،عمان،فلپائن،قطر،روس،سر ی لنکا،تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔ سب سے زیادہ کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئی جن کی تعداد645 ہے اس کے بعد بالترتیب لاہور اور کراچی میں 634 اور 294کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن آفس پشاور، ملتان، فیصل آباد، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور سکھر میں بالترتیب120,96,75,57,22 اور6کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
نئی1949کمپنیاں رجسٹر،تعداد 1لاکھ47ہزار سے تجاوزکر گئی
Aug 07, 2021