نوٹنگھم(آئی این پی)ہندوستانی کرکٹ مداح اپنی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے 28 ویں ٹیسٹ سنچری بنانے کی توقع کر رہے تھے لیکن وہ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔ ہندوستانی کپتان بیٹنگ کے لیے آئے تو ان کی ٹیم کا سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 104رنز تھا۔ انہوں نے جیمز اینڈرسن کا سامنا کیا جنہوں نے انھیں پہلی ہی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ کروادیا۔ویرات کوہلی کا گولڈن ڈک دن بھر سوشل میڈیا پر زبردست ٹرولنگ کا باعث بنا۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ بھارت نے بارش سے متاثرہ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 125 رنز سکور کیے ہیں، کے ایل راہول 57 اور رشبھ پانٹ 7 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
گولڈن ڈک کی خفت سے دوچار کوہلی کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ
Aug 07, 2021