کراچی ،انسداد دہشتگری کی عدالت میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے ملزم پر فرد جرم عائد

کراچی(وقائع نگار)انسداد دہشتگری کراچی کی عدالت میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں عدالت نے ملزم جاوید احمد پر فرد جرم عائدکردی ،ملزم جاوید احمد نے صحت جرم کرنے سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے استغاثہ کو آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی بھی پیش کرنے کا حکم دیاجبکہ مقدمہ کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی گئی،واضح رہے کہ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے،سی ٹی ڈی حکام کاکہناہے کہ ملزم سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن