ملتان(خصوصی رپورٹر) ماہر امراض ناک،کان،گلا(ای این ٹی)ڈاکٹر شکیب فیض خان نے اینڈوسکوپی کے ذریعے بچے کا آپریشن (برانکوسکوپی)کیا اور بائیں پھیپھڑے میں پھنسی ہوئی چھالیہ نکال لی۔یہ بچہ چند دن پہلے کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد اختر کے پاس چیک اپ کے لئے آیا تھاجسے تین ماہ سے کھانسی کی شکایت تھی۔تفصیلی معائنہ کرنے پر پتا چلا اس کے بائیں طرف سانس لینے کی آواز انتہائی کم ہے یعنی اس کے بائیں پھیپھڑے میں سانس نہیں جا رہی تھی۔ ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر شکیب فیض خان کے پاس چیک اپ کے لئے بھیجا گیاجنہوں نے فوری چھاتی کا سی ٹی سکین تجویز کیا۔ڈاکٹر عاصم رانا (ریڈیالوجسٹ )نے سی ٹی سکین کر کے تفصیلی رپورٹ لکھی۔ ڈاکٹر عاصم رانا کی رپورٹ کے مطابق بچے کے بائیں پھیپھڑے کی نالی میں کوئی چیز پھنسی ہوئی تھی۔بائیں طرف سانس کا راستہ مکمل بند تھا اور بچہ محض ایک پھیپھڑے پر زندہ تھا۔
ساڑھے تین سالہ بچے کے پھیپھڑے میں پھنسی چھالیہ نکال لی گئی
Aug 07, 2021