ملتان ،قادرپورراں (جنرل رپورٹر، نامہ نگار ) قادرپورراں کے علاقے ملز صادق آباد واپڈا چوک کے نزدیک زمیندار نے چار ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر بدترین تششدد کیا اخبارات پر خبر شائع ہونے پر مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار، مرکزی زمیندار فرار۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب 9 بجے کے قریب محمد اظہر موٹر سائیکل پر کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ اچانک کار آگے آکر رکی اور اظہر کو موٹر سائیکل سے اتار کر زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور جھاڑیاں والا موضع شاخ مدینہ میں زمیندار نذیر گجر کے ڈیرہ پر لے گئیاور اظہر کو چارپائی پر رسیوں سے باندھ کر زمیندارنذیر گجر، شاہد، صادق پٹھان، ابوبکر اور ایکنامعلوم شخص نے اظہر کو برہنہ کرکے سوٹوں، پلاسٹک کے پائوں کے ساتھ بد ترین تششدد کا نشانہ بنایا اور تمام ملزمان تششدد بھی کرتے رہے اور ساتھ ویڈو بھی بناتے رہے جس وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ کچھ عرصہ قبل اظہر زمیندار کے ہاں ملازمت کرتا تھا جس کے بعد اظہر نے ملازمت چھوڑنا چاہی تو نذیرگجر نے اس بات کا برا منایا اور اس پرحدودکاجھوٹا مقدمہ درج کروا دیا اور اس سے دو لاکھ روپے بھی وصول کرلیے جب اظہر ضمانت پر واپس آیا تو اس سے مزید رقم کا تقاضہ کرنے لگا رقم سے انکاری پر اظہر کو اغوا کرکے ڈیرہ پر لے جا کر تششدد کا نشانہ بنایا گیا اظہر کی درخواست پر تھانہ قادرپورراں پولیس نے نذیر گجر سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ میں ملوث ایک ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم نزیر گجر فرار ہو گیا ہیزرائعکے مطابق بتایا جاتا ہے کہنذیر گجر پولیس کا منظور نظر ہے اور مقامی پولیس کے ساتھ اس کے بڑے گہرے مراسم اور روابط ہیں اور تھانہ میں اسے مکمل پروٹو کول دیا جاتا ہے مقامی پولیس نینذیر گجر کو گرفتاری سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور عبوری ضمانت کروانے کا بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔