ایڈہاک ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کر لیں گے: کمشنر ملتان

Aug 07, 2021

 ملتان (خصوصی رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی قیادت میں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود سے اْن کے دفتر میں ملاقات کی اور مسائل سے آگا ہ کیا کہ ضلع ملتان کے ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسراور کنسلٹنٹ  کی خالی آسامیوں پر ایڈہاک پر بھرتی کا عمل فوری مکمل کیا جائے کیونکہ امیدواروں  سے 2 ماہ پہلے انٹرویو لئے جا چکے ہیں ان پر تعیناتی کی جائے تاکہ ڈاکٹرز کی کمی سے درپیش مسا ئل کا ازالہ ہو، مزید کہا کہ نشتر ہسپتال اور ہاسٹلز کے روڈ و عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اس لئے ہا سپٹل اور ہاسٹلز  کے حالات بیوٹیفکیشن پلان سے بہتر کئے جا ئیں ،نشتر روڈ پر تجا وزات کا خا تمہ کیا جائے اور ٹریفک کے مسائل حل کئے جائیں ،نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر ز کے لئے رہائشی ٹاور کے منصوبے پر عملی کام شروع کیا جائے اور کارڈیالوجی ہسپتال کی طرح نشتر میں بھی شجر کا ری مہم کی جا ئے جس پر کمشنر ملتان نے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ نشتر ہسپتال ملتان کے لئے بیوٹیفکیشن پلا ن بنایا گیا ہے جس پر 200ملین خر چ ہوں گے وزیر اعلی سے منظوری کے بعد منصوبہ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ایڈہاک پر بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کر دیا جائے گا۔نشتر میں 2 ہفتے میں شجر کاری مہم کی جائے گی اور تجاوزات کا بھی آپریشن کلین اپ کیا جائے گا اسکے علاوہ دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی جلد عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر احمد خلیل، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر خرم ملک و دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں