اگست کا مہینہ اپنوں سے بچھڑنے کی یادیں تازہ کر دیتا ہے: عائشہ مائی 

 ٹبہ سلطان پور (رپورٹ‘ نوشاد خان پٹھان) اگست کا مہینہ اپنوں سے بچھڑنے کے غم کو تازہ کر دیتا ہے پاکستان بنتے وقت خاندان سے جدا ہو گئی تھی اب عمر کے اس حصے میں ہوں کہ مجھے ایک بار اپنوں سے ملا دیا جائے‘ میڈیا کی مدد سے بچھڑے خاندان کا بھارت میں پتہ چلا لیکن ابھی تک ان کی زیارت سے محروم ہوں۔ ان خیالات کا اظہار  کھوہ بنگل والاموضع نوڑبہ کی رہائشی بزرگ خاتون عائشہ مائی نے انتہائی آبدیدہ ہو کر بتایاکہ پاکسان بننے سے قبل ہندوخاندان سے تعلق تھااورقیام پاکستان کے دوران خاندان سے بچھڑ گئی مسلمان ہونے کے بعد نکاح کیااورپھراپنوں کی تلاش میں لگ گئی اورمیڈیاکے ذریعے پتہ چلا کہ میرا خاندان بھارت کے ضلع بیکانہر،تحصیل مورکھیا کے گاؤں تالاب میں مقیم ہیں باقاعدہ فون پر رابطہ بھی ہوچکاہے اورحکومت پاکستان سے مسلسل التجا کررہی ہوں کہ زندگی کا کوئی  پتہ نہیں میری آ خری خواہش سمجھ کر بچھڑے ملوائے جائیں انہوں نے مزید کہاکہ جیسے اگست کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو یادیں تازہ ہوجاتی ہیں اور دل خون کے آ نسو رونے لگ جاتاہے اس موقع پرنصیراحمدخان رڈ،نسیم عباس بلوچ ودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن