ملازمین، صنعتکار ، تاجر، کسان،مزدور سمیت ہر طبقہ  حکمرانوں سے پریشان ہے: ریاض ورک

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا ہے سرکاری غیر سرکاری ملازمین، صنعتکار ، تاجر، کسان،مزدور دانشور و محنت کشوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد حکمرانوں کی نااہلی پر شدید نالاں اور ان سے جلد نجات کے منتظر ہیں کوئی شعبہ فعال نہیں ، ادارے تباہ حال ہو کر رہ گئے ہیں معیشت کی گاڑی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے، روز بروز عوامی مسائل میں تیزی سے ہونے والا اضافہ عام شہر ی کی زندگی اجیرن بنائے ہوئے ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن