کوئٹہ (اے پی پی ) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر بہت خطرناک ہے اور اس سے بچاؤ صرف حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہی ہے کرونا کے پھیلاو کو روکنے میں جس قدر حکومتی اقدامات کی اہمیت ہے اتنی ہی عوام کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم ہے ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے لیکن اس حوالے سے بے احتیاطی کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کا باعث ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے روانہ 24ہزار ویکسینیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے خصوصی اسٹریٹیجی پر عمل پیرا ہے اس حوالے سے صوبے بھر میں مختلف مقامات پر خصوصی ویکسینیشن ڈسک قائم کیے گیے ہیں۔ جہاں سے لوگ کرونا وائرس کی ویکسینیشن کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی بروقت ویکسین کرائیں اور چونکہ کرونا کی چوتھی لہر سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا اور ویکسینیشن ہے لہذا اس کے لیے اپنے خاندان کے افراد دوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی ویکسین لگوائیں۔