اولمپک میں فٹبال کا 108 سالہ سفر کا تجزیاتی جائزہ

Aug 07, 2021

فٹبال کے کھیل نے اپنی (لکشمی)سننسی خیزی اور برق رفتاری کے باعث کرہ ارض کے کھلاڑیو ں شائقین کو اپنی سحر انگیزی کا شکارکرچکا ہے یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ فٹبال دنیا کے مقبول ترین کھیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ۔ فٹبال دنیا کا واحد کھیل ہے جو تمام براعظموں میں کھیلا جاتا ہے ۔ فیفا کے ایک سروے کے مطابق کرہ ارض کے مختلف ترقی یافتہ اورپسماندہ ممالک میں 30 کروڑ سے زائد نوجوان بچے ٗ مرد و خواتین حتی کہ معمر افراد باقاعدگی کیساتھ فٹبال کھیلتے ہیں ۔ جدید اولمپکس کا آغاز اگرچہ 1896 ء میں یونان کے دارالحکومت اینتھز میں ہوا تھا لیکن فٹبال اور ہاکی جیسے پاپولر کھیل کو 1908ء میں لندن اولمپکس کے موقع پر شامل کیا گیاتھا اولمپکس مقابلوں میں فٹبال کی عالمی حکمرانی کی اعصابی جنگ کا فی مدو جذر اورنشیب و فراز کا شکار رہی اولمپکس مقابلوں میں کوئی بھی ملک مسلسل تین مرتبہ جیت کر ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کرسکا۔ ہنگری ٗ انگلینڈ ٗ یوراگوٹے ٗ روس اور ارجنٹائن کی مسلسل دو مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز ضرور حاصل ہوا۔ لیکن کوئی بھی ملک ہیٹ ٹرک کرنے کااعزاز حاصل کرنے سے محروم رہا۔ مجموعی طور پر ہنگری نے تین مرتبہ ٹورنامنٹ جیتا۔ ہنگری کی ٹیم اولمپکس مقابلوں میں 1952ء ٗ1964 ٗ 1968ء میں فاتح رہی لیکن ہنگری کی ٹیم 1972 ء میں پولینڈ سے شکست کھا کر ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ارجنٹائن کی ٹیم 2004ء اور 2008ء میں یورو کپ جیتنے کے باوجود 2012ء میں فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔ فٹبال کے شائقین کی دلچسپی کیلئے اولمپکس میں فٹبال کے 108 سالہ سفر کی داستان رقم کی جارہی ہے ۔ یہ سفر کافی دلچسپ اورسنسنی خیز نتائج کا حامل رہا ہے ۔ انگلینڈ جسے فٹبال اورکرکٹ کا بانی خیال کیا جاتا ہے نے 1908ء میں فٹبال کے پہلے ٹورنامنٹ کا فاتح ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ انگلینڈ نے فائنل میں ڈنمارک کو شکست دی جبکہ ہالینڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 1912ء کے اولمپکس میں انگلینڈ نے اس مرتبہ بھی ڈنمارک کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ہالینڈ کی ٹیم اس بار بھی تیسرے نمبر پر رہی ۔ پہلی جنگ عظیم کے باعث 1916 ء میں اولمپکس مقابلے منسوخ کردیئے گئے۔ 1920ء میں اولمپکس مقابلے اینورپ میں منعقد ہوئے ۔ اس مرتبہ انگلینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکیں ۔ بلجیئم اور سپین کی ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ بلجیئم کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ بات خاصی دلچسپ ہے کہ ہالینڈ نے مسلسل تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ 1924ء کے اولمپکس مقابلوں میں یورا گوئے فاتح رہا۔ سوئٹرزلینڈ دوسرے سویڈن تیسرے نمبر پر رہا ۔ 1928 ء میں اولمپکس مقابلوے ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوئے ۔ یوراگوئے نے ارجنٹائن کی ٹیم کو فائنل میںشکست دیکر اپنا ٹائٹل برقرار رکھا۔ اٹلی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1936ء کے اولمپکس مقابلے لاس اینجلس میں ہوئے لیکن اس میں فٹبال کو شامل نہ کیا گیا ۔ 1936ء میں منعقد ہ اولمپکس مقابلوں میں اٹلی نے پہلی بار اولمپکس چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ آسٹریا نے دوسری ٗ ناروے نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔دوسری جنگ عظیم کے باعث 1940 ء اور 1944ء میں اولمپکس مقابلے منعقد نہ ہوسکے۔ 1948ء میں چالیس سال کے بعد ایک بار پھر اولمپکس مقابلے لندن میں منعقد ہوئے ۔ اس بار فٹبال ٹورنامنٹ میں سویڈن ٗ یوگو سلاویہ کو شکست دیکر فاتح رہا۔ ڈنمارک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1952ء میں اولمپکس مقابلے فن لینڈ میں ہوئے اس مرتبہ ہنگری کی ٹیم فاتح رہی۔ یوگو سلاویہ اور ڈنمارک نے سابقہ دوسری اورتیسری پوزیشن برقرار رکھی۔ 
1956ء میں میلبورن میں منعقدہ اولمپکس مقابلوں میں روس ٗ یوگو سلاویہ کو فائنل میں شکست دیکر پہلی بار اولمپکس چیمپئن بن گیا۔ یوگوسلاویہ نے مسلسل تین بار رنرز اپ رہ کر ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ بلغاریہ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1960ء میں روم میں منعقدہ اولمپکس مقابلوں میں یوگوسلایہ کی ٹیم جو مسلسل تین مرتبہ دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ ڈنمارک کو شکست دیکر چیمپئن بن گئی۔ ہنگری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1964ء میں جاپان کو پہلی بار میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ اس مرتبہ ہنگری نے دوسری مرتبہ فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بلغاریہ دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پر رہا ۔1968ء میں اولمپکس مقابلے میکسیکو میں منعقد ہوئے ۔ ہنگری نے شاندار کھیل پیش کرکے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ۔ بلغاریہ کی اس مرتبہ بھی دوسری پوزیشن رہی ۔ میزبان ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1972ء میں اولمپکس مقابلے میونخ میں ہوئے ۔ اس مرتبہ ہنگری کی ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے میں ناکام رہی اور فائنل میں پولینڈ سے شکست کھا گئی ۔ جرمنی اور روس دونوں نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔
1976ء میں اولمپکس مقابلے مانئریال میں ہوئے۔ مشرقی جرمنی نے پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ پولینڈ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔ روس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 1980ء کے اولمپکس مقابلے ماسکو میں ہوئے۔ ماسکو اولمپکس کا دنیا کے دس ممالک نے روس کے افغانستان پرحملہ کرنے کے ردعمل میں بائیکاٹ کیا ۔ تاہم ان اولمپکس مقابلوں میں چیکو سلواکیہ نے فائنل میں مشرقی جرمنی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ روس نے مسلسل تیسری مرتبہ پوزیشن حاصل کرکے ہیٹ ٹرک کی ۔ 1984ء میں اولمپکس مقابلے لا س اینجلس میں منعقد ہوئے ۔ برازیل کی ٹیم نے 76 سال کی تگ و دو کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن فائنل میں فرانس سے شکست کھا گئی۔ یوگو سلاویہ نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔ 1988ء کے اولمپکس مقابلوں میں روس دوسری مرتبہ فاتح بننے میں کامیاب رہا ۔ روس نے فائنل میں برازیل کو شکست دی۔ مشرقی جرمنی کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ 1992ء میں اولمپکس مقابلے بارسلونا میں ہوئے ۔ اس مرتبہ چین کی ٹیم پولینڈ کو ہرا کر فاتح رہی۔ جبکہ پہلی بار ایک افریقی ملک گھانا نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔ 1996 ء کے اولمپکس مقابلوں میں ایک افریقی ملک نائجیریا نے یورپ کی مضبوط ٹیم ارجنٹائن کو شکست دیکر دنیائے فٹبال کو ششدر کردیا ۔ برازیل کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نائجیریاکی ٹیم نے پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کی اورچیمپن بننے میں کامیاب ہوگئی۔ 2000ء میں اولمپکس مقابلے سڈنی میں منعقد ہوئے ۔ اس مرتبہ ایک اور افریقی ملک کیمرون نے شاندار کھیل پیش کرکے یورپ کی مضبوط ٹیم چین کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چلی کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ۔ مسلسل تین اولمپکس مقابلوں میں ٹائٹل اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنے پر افریقی ممالک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 108 سال کے بعد 2004 ء میں ایک بار پھر اولمپکس کے بانی ملک یونان کواولمپکس کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ اس مرتبہ یورپ کی مضبوط ٹیم ارجنٹائن نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پیرا گوئے کی ٹیم دوسرے اور اٹلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 2008 ء میں اولمپکس مقابلے ایشیاء کے عظیم ملک عوامی جمہوریہ چین میں ہوئے ان مقابلوں میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ۔ سب سے زیادہ 15000 کھلاڑیوں کی شرکت اور پہلی مرتبہ کس ایشیائی ملک عوامی جمہوریہ چین کے اول پوزیشن حاصل کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 2008 ء کے فٹبال ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن نے دوسری مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور نائجیریا ہاکی ٹیم کو فائنل میچ میں ہرا کر 1996 ء کی شکست کا بدلہ لے لیا ۔ اس مرتبہ ایک بار پھر برازیل کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ۔ 2012 ء میں اولمپکس مقابلے لندن میں ہوئے۔ ارجنٹائن کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نے کرنے کے باعث فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے سے محروم رہی۔ میکسکو کی ٹیم نے برازیل کی مضبو ط ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ جنوبی کوریا کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ برازیل کی ٹیم تین مرتبہ 1984ء ٗ 1988 ء اور 2012 میں فائنل میں پہنچنے کے باوجود چیمپئن بننے کا اعزاز نہ حاصل کرسکی۔ 
 2016ء کے اولمپکس مقابلے برازیل میں ہوئے  فیفا ورلڈ کپ میں پانچ مرتبہ چیمپنء بننے کا منفرد اعزاز حاصل کرنیوالی ٹیم اولمپکس کے فٹبال ٹورنامنٹ میں چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچی۔ اس کا مقابلہ فائنل میں جرمنی میں مضبوط ٹیم سے ہوا ۔ برازیل کی ٹیم بالاآخر 108سال کی طویل جدوجہد کے بعد اولمپکس کا پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس نے ایک سخت مقابلے کے بعد جرمنی کی ٹیم کو چار کے مقابلے پر پانچ گول سے شکست دی۔ نائجیریا کی ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہونڈرس کو 3-2 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال ٹوکیو میں منعقدہ اولمپکس مقابلو ں میں برازیل کی مضبوط ٹیم جوفیفا ورلڈ کپ پانچ بار جیت چکی ہے اوراولمپکس میں چار بار فائنل میں پہنچنے کے بعد صرف 2016ء میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے کیا اس مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرسکے گی۔ برازیل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسکے بعد آج تک اولمپکس کی کوئی میزبان ٹیم فٹبال ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی۔

مزیدخبریں