کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے نئے وزرائ‘ مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں منظور وسان‘ سردار شاہ‘ جام خان‘ ضیاء عباس‘ فیاض بٹ‘ ساجد جوتھیو‘ گیانا چند امیر رتی‘ مرتضیٰ وہاب شامل ہیں سب نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دہانی کرائی کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے عوام کی خدمت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل حقیقی عوامی حکومت کے چیک اینڈ بیلنس کا مظہر ہے۔ اس سے عوام کی خدمت‘ صوبے کی ترقی کا تسلسل مزید مؤثر اور بہتر ہوگا۔
کابینہ میں ردوبدل حکومت کے چیک اینڈ بیلنس کا مظہر ہے: بلاول
Aug 07, 2021