عبداللہ سنبل سے گوجرانوالہ چیمبرآ ف کامرس کے صدر کی ملاقات

Aug 07, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین محمد عبداللہ خان سنبل سے گوجرانوالہ چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر اشرف مغل کی خصوصی ملاقات جس کا مقصد گوجرانوالہ کو موٹروے لنک منصوبے کے متعلق آگاہ کرنا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ کوایم 11موٹروے جی ٹی روڈ اٹاوہ سے واہنڈو انٹر چینج تک تعمیر کے سلسلہ میں تمام بنیادی ورکنگ و پروپوزلز تیار کر لی گئیں ہیں۔حکومت ہمیں اس پراجیکٹ کیلئے زمین مہیا کریگی گوجرانوالہ چیمبر 16کلومیٹر کے اس  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنوائے گا۔اس لنک سے گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگاویسے بھی یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے۔اس موقع پر سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کیپٹن (ر)اسد اللہ خان،کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن،چیئرمین گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی اشرف مغل،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد تسلیم،مس قرا العین شامل تھے۔

مزیدخبریں