لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت ) میکے جانے کے اصرار پر خاوندکابیوی پر تشدد قینچی سے سر کے بال کاٹ دیئے۔بتایا گیا ہے تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق کے گلہ فروٹ والا کے رہائشی پچاس سالہ رفاقت کی اہلیہ مسرت بی بی نے اپنے خاوند سے میکے جانے کی اجازت مانگی اس کے انکار کرنے پر خاتون بار بار اصرار کرتی رہی کہ میں نے ہر حال میں میکے جانا ہے جس پر اسکا خاوند طیش میں آ گیا اور اسی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قینچی سے اسکے سر کے بال کاٹ دیئے مسرت بی بی کی درخواست پرتھانہ اروپ پولیس نے اسکے خاوند رفاقت کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔