روایتی اور لائسنسی جلوس/مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی،سی پی او

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمدا حسن یونس کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے جلوس و مجالس کے لائسنس ہولڈر اور امام بارگاہوںکے بانیان کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت راولپنڈی کے جلوس/مجالس کے لائسنس ہولڈرز اور امام بارگاہوں کے بانیان نے شرکت کی،سی پی او محمد احسن یونس نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بین المسالک کاروان امن چلے گا،محرم الحرام میں امن و امان کا قیام بین المسالک رواداری اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے،ہم آپ کے محافظ ہیں ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کریں گے ،ہرجلوس کے آغاز سے قبل تمام روٹ کو چیک کیا جائے گا، روایتی اور لائسنسی جلوس/مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے الگ سے ڈیوٹی لگائی جائے گی، لائوڈ سپیکر کے استعمال کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے،سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتی جائے، قانون کی خلاف ورزی قبول نہیں ۔حکومت کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا،اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مثالی امن قائم کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن