رحیم یارخان ( بیورو رپورٹ )پاک فوج اورہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام 23ویں مرتبہ صحرائے چولستان میں صحرائی پودوں کے بیج مشترکہ طورپر بکھیرے،مقامی لوگوں کی طرف سے لکڑیاں کاٹنے اورمویشیوں کے زیادہ چرنے کی وجہ سے جنگلات اورجانوروں /پرندوں کے مسکن کو پوری دنیا میں نقصان پہنچایا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں جنگلی جانور اورپرندے اپنی مرغوب غذامناسب مقدارمیں نہیں ڈھونڈسکتے اوران میں تیزی سے کمی ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی توازن بھی بگڑ رہا ہے مسکن بحالی ایک طویل اورمحنت طلب کام ہے لیکن پاک فو ج کی بھرپور حمایت کے ساتھ ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹر نیشنل پاکستان صحرائی پودوں کو تقویت دینے اورصحرائے چولستان میں پائے جانے والے جنگلی حیات کو بڑھاوا دے ک ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے کا مسمم ارادہ رکھتی ہے۔
پاک فوج اور سماجی تنظیم کی طرف سے صحرائے چولستان میںبیج بکھیرے گئے
Aug 07, 2021