نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ۔ نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھو کھر کے بھائی ملک مبشر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں مانووال چوہنگ لاہور میں ادا کی گئی۔ عزیز و اقارب سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔واضح رہے کہ ملک مبشر کو گذشتہ رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کی نمازجنازہ اداکردی گئی
Aug 07, 2021 | 13:23