وزیراعلی سندھ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرز کا مشترکہ اجلاس

Aug 07, 2021 | 13:48

ویب ڈیسک

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرز کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، وزیراعظم کے سی پیک سپیشل اسسٹنٹ خالد منصور، میجر جنرل محمود اور دیگر نے شرکت کی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرز کے مشترکہ اجلاس کو ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں کوویڈ عروج پر ہے، جہاں 26 فیصد کیسز ہیں، سندھ میں 13فیصد، کراچی میں 21فیصد کیسز ہیں، 67فیصد کیسز کراچی میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد سے آ رہے ہیں،مراد علی شاہنے کہا کہ 500مریض روزانہ ملک میں داخل ہو رہے ہیں، ایک ہزار 210مریض تشویشناک حالت میں ہیں، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے، کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، ملک میں بھارت کے ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر کراچی میں زیادہ ہے، سندھ حکومت نے 31جولائی سے 8اگست تک کورونا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

مزیدخبریں